کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا، وزارت اطلاعات

کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا۔

ایک بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، افغان طالبان ذمہ داری سے بھاگنے کی بجائے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں۔

وزارت کے مطابق دہشت گرد گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تشویش ہے، افغان طالبان کے ترجمان کی پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغان طالبان، دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملے کی مذمت کافی نہیں، افغان حکومت کو زبانی ہمدردی ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا۔

ہم مذاکرات کے نام پر اپنے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان عوام اورخودمختاری کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔

وزارت اطلاعات پاکستان دہشت گردی کے خطرات کو ہر جگہ سے ختم کرنے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی برادری افغان طالبان پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس خطرے کے پورے خطے میں پھیلنے سے پہلے فیصلہ کن کارروائی کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں