ایم کیو ایم کوئی حیثیت نہیں رکھتی، اس کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے: ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ — فائل فوٹو
ناصر حسین شاہ — فائل فوٹو

وزیرِ بلدیات سندھ ناصر حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، وہ ہمارے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گی، اردو بولنے والوں نے ایم کیو ایم کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کراچی کے اردو بولنے والوں کو یقین دلایا جائے کہ ماضی جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے، کاروباری برادری کو یقین دلانا چاہیے کہ انہیں ماضی کی طرح بھتے کی پرچیاں نہیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف لسانی اور سماجی طبقات کو تحفظ کی ضمانت دینا ہی اصل تسلی ہو گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اردو بولنے والے میرے بہن بھائی ہیں، انہیں کسی قسم کے خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، اردو بولنے والوں نے بتا دیا کہ وہ صوبہ نہیں چاہتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں