سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ میں کمرۂ عدالت، راہداریوں اور انتظار گاہوں میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس حوالے سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق صحافیوں کے لیے مختص جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی ہو گی۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرکلر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون اور ریکارڈنگ کے آلات ضبط کر لیے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں