سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں: مریم اورنگزیب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اپنے عہدے اور آفس کی بے توقیر ی اور تضحیک کروا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کے سر پھاڑنے، آنکھیں پھوڑنے والے غنڈے پھر سے حملہ آور ہیں، ’مار دو‘، ’جلا دو‘، ’آگ لگا دو‘ والے غنڈے پھر ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی مہذب ملک میں کوئی بھی ریاست پر جتھے لے کر حملہ آور نہیں ہو سکتا، فارن فنڈڈ فتنہ ایک دفعہ پھر پاکستان کے خلاف حملہ آور ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ان سیاسی دہشت گردوں کا فسادی انداز نہ بدلا ہے اور نہ بدلے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27 ستمبر کو 2014ء کا ’ریپیٹ‘ دھرنا اور 9 مئی نہیں ہونے دیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں