ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 11.92 فیصد کا بڑا اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر 11.92 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے موجودہ ہفتے کے مقابلے میں ڈیزل کی قیمت میں 51 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 47.50 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 64 فیصد اضافہ ہوگیا۔

بجلی کی قیمت میں پچھلے سال کے موجودہ ہفتے کے مقابلے میں 59 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیاز 116 فیصد، گندم کا آٹا 32.41 فیصد جبکہ بکرے کا گوشت 15.75 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں گائے کا گوشت 13.22 فیصد مہنگا ہوگیا۔

زیر جائزہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمت 39 فیصد، چینی کی قیمت 21 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت 19 فیصد بڑھی جبکہ انڈوں کی قیمت میں 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں