راولپنڈی میں گاڑیوں کی ریس کے دوران خوفناک واقعہ، ویڈیو وائرل سامنے آگئی
راولپنڈی کے مری روڈ پر ایک شخص کو گاڑی کے بونٹ پر لے کر زبردستی گھومنے والی تیز رفتار کار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی کا مالک موٹر سائیکل کو بھی گھسیٹتا رہا، خوفناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعہ کی شب مری روڈ پر تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں 2 گاڑیوں کا ایکسیڈنٹ ہوا، جس کے بعد تلخ کلامی ہوئی۔
ایک ڈرئیور کے گاڑی بھگانے کے دوران موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے مسلسل بھگاتا رہا۔
سی ٹی او راولپنڈی کا سرکل انچارج مری روڈ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کے لئے تمام ٹیکنیکل ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments




