میر رضا قتل کیس کی تفتیش اس وقت بند گلی میں ہے، وکیل جبران ناصر
کراچی کے نوجوان تاجر مقتول میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ کمیشن میں توسیع کا فیصلہ پہلے ہونا چاہیے تھا، اس وقت تفتیش ایک بند گلی میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں جبران ناصر نے کہا کہ جیسے کمیشن کی تشکیل کی منظوری ایک دن میں لی گئی تھی ویسے ہی دوبارہ ہوسکتا تھا۔
انہوں نے اس موقع پر استفسار کیا کہ سپر میڈیکل بورڈ کس کی تسلی کے لیے بنایا جارہا ہے؟ کیا ڈاکٹر سمیہ سمیت تمام ڈاکٹرز نے جھوٹ لکھا ہے؟
میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل نے مزید کہا کہ ٹی او آرز آپ نے دیے ہیں تو موت کی وجوہات بھی کمیشن کو طے کرنے دیں، اگر کسی نے حقائق چھپائے ہیں تو سامنے آنے دیں، اس وقت تفتیش ایک بند گلی میں ہے۔
Load/Hide Comments




