احسن اقبال نے ایم ایل ون کو ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیدیا

احسن اقبال نے ایم ایل ون کو ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیدیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایم ایل ون کو پاکستان ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیدیا۔

احسن اقبال نے منگولیا میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون پروگرام کانفرنس میں شرکت کی اور تجارت، سیاحت اور علاقائی مسابقت کے فروغ کے موضوع پر خطاب کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کو پاکستان کی تجارت، معیشت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اپ گریڈیشن محض ریلوے منصوبہ نہیں، قومی اقتصادی ترجیح ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ایم ایل ون ملک کی 76 فیصد مسافر اور 98 فیصد مال بردار ٹریفک سنبھالتا ہے، جس کی اپ گریڈیشن محض ریلوے منصوبہ نہیں بلکہ قومی اقتصادی ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے ٹرینوں کی گنجائش 34 سے بڑھ کر 120 تک پہنچ جائے گی اور کراچی سے روہڑی کا سفر 8 گھنٹے سے کم ہوکر ساڑھے 4 گھنٹے رہ جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی روہڑی ایم ایل ون منصوبہ تقریباً 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، یہ پروجیکٹ ابتدائی مرحلے سے آگے بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روہڑی تا پشاورایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کےلیے فنانسنگ کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں