محمود خان اچکزئی اور مجھ سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا: علامہ راجہ ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور مجھ سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، وزیرِ اعظم نے 2 خط لکھے تھے ہم نے ان کو جواب دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلی ملاقات کانسٹیٹیوشن روم میں ہو جائے، پھر جہاں بھی چاہے ہو، آپ بات چیت کریں، بہانہ یہ لایا جا رہا ہے کہ دہشت گردی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کیا دہشت گردی نہیں؟ وہاں کیوں گورنر راج نہیں لگا رہے؟ آپ ایسا دباؤ ڈالتے ہیں کہ لوگ کوئی اعتراض ہی نہ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگست میں کہا تھا کہ 27 ستمبر کو احتجاج کے لیے نکلیں گے، آپ نے اس دوران کیوں اپوزیشن سے رابطہ یا بات چیت نہیں کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں