کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، زخمی شخص خود گاڑی چلاکر نجی اسپتال پہنچا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر الیون بی کے نجی اسپتال میں زخمی حالت میں گاڑی چلا کر خود پہنچا تھا، گاڑی کے اندر سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر گاڑی کے باہر سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے، واقعے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، تحقیقات شروع کردی گئیں، مرنے والے کی شناخت صبیح صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص کی گردن پر گولی لگی جو آرپار ہوگئی۔ گاڑی کے اندر سے نائن ایم ایم پستول، 17 راؤنڈز اور 7 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ موقع پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کے حالات اور واقعے کی اصل نوعیت کا تعین مزید تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں