خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے دوران  فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بلوچستان میں بھی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں