بیدیاں سیکٹر میں بی ایس ایف کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید، بھارتی ناظم الامور دفترِ خارجہ طلب

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

بیدیاں سیکٹر میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے واقعے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ بلاجواز ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے شہید ہونے والے شہریوں کو ’درانداز‘ قرار دینے کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق اور حقِ زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستان نے بھارت سے واقعے کی فوری، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمے دار اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت تحقیقات کے نتائج اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی سے پاکستان کو آگاہ کرے، بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے اور سرحدی معاملات میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات بھی کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں