چین واخان کوریڈور میں 121 کلومیٹر سڑک کا افتتاح
لاہور(خالدمحمودخالد) طالبان انتظامیہ نے افغانستان کے صوبہ بدخشان میں واقع اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل واخان کوریڈور میں 121کلومیٹر طویل ٹرانزٹ سڑک کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے افغانستان کو پہلی مرتبہ اپنے واخان کوریڈور کے ذریعے چین کی سرحد تک سڑک کے راستے رسائی حاصل ہوگئی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تجارت، ٹرانسپورٹ اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments




