خیبر پختونخوا دہشتگردی کی زد پر ہے، صوبے کا وزیراعلیٰ کنٹینر پر ہے, عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد پر ہے اور صوبے کا وزیراعلیٰ کنٹینر پر ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی نے صوبے میں قیام امن پر دہشت گردوں کو تحفظ دینے پر ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی واحد وزیراعلیٰ ہیں، جو اپنے صوبے میں مارچ کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ لوگوں کودہشت گردوں اور جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
Load/Hide Comments




