جب تک کچھ طے نہیں ہوجاتا لانگ مارچ قائم رہے گا، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جب تک کچھ طے نہیں ہوجاتا لانگ مارچ قائم رہے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور سینیٹر علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو اپوزیشن قائدین سے رابطہ کرے، مذاکرات کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کریں گے۔
Load/Hide Comments




