عمرکوٹ: کاروڑو سماں میں 30 سے زائد بھیڑیں و بکریاں مضر صحت پانی پینے سے ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمرکوٹ میں گاؤں کاروڑو سماں میں 30 سے زائد بھیڑیں اور بکریاں مضر صحت پانی پینے سے ہلاک ہوگئیں۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد بھیڑیں، بکریاں اور اونٹ پانی پینے کے بعد منہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ 

انہوں نے شکایت کی کہ اطلاع کے باوجود وٹرنری کا عملہ علاج کے لیے نہیں پہنچا۔

ادھر وٹرنری افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں عمرکوٹ سے وٹرنری ٹیم روانہ کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں