آزاد کشمیر انتخابات میں عوامی مینڈیٹ علاقائی ترقی کیلئے بروئے کار لانا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا، عوامی مینڈیٹ کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کےلیے بروئے کار لانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے منتخب ارکان سے حلف لیا۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر محمد نجیب نقی، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے جے کے کونسل آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے درمیان پل کا کرداد اداکرتی ہے۔ بطور چیئرمین اے جے کے کونسل اس پل کو مزید مضبوط بنانے کےلیے پُرعزم ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے نو منتخب ارکان تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کےلیے مل کر کاوشیں کرنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا، عوامی مینڈیٹ کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کےلیے بروئے کار لانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی مسائل کو باہمی تعاون اور مشاورت سے حل کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم پاکستان وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ سماجی اور معاشی ترقی کے عمل کو مزید تیز کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حالیہ مہینوں میں آزاد کشمیر میں افسوسناک واقعات رونما ہوئے۔ ہم نے احتجاجی عناصر کو سنجیدگی کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی۔ قانون نے اپنا راستہ اپنایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرس میں تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں