اسحاق ڈار کا انتونیو گوتریس کی موجودگی میں افغانستان سے متعلق بڑا مطالبہ

تصویر: پی آئی ڈی
تصویر: پی آئی ڈی

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکریٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی موجودگی میں افغانستان سے متعلق بڑا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں انتونیو گوتریس سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی سے نمٹنے میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے، پاکستانیوں نے تحفظ اور سلامتی کے متلاشی افغانوں کے ساتھ دستیاب وسائل بانٹے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ریاستوں کی خودمختاری کا حامی ہے، پاکستان 47 سال بعد امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے، سفارت کاری کو کامیاب بنانے کا ہر ممکن موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بند کرے اور سندھ طاس معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اس موقع پر انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مشکل حالات میں بھی پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کو یکجہتی کا ذریعہ سمجھتا ہے، پاکستان نے مشکل حالت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان کی قیادت کو ایران تنازع پر مذاکرات کروانے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

سیکریٹری یو این نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی، تمام فریق سفارت کاری کی طرف واپس آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغانوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے، یو این افغانوں کی باوقار واپسی کی حمایت کرتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں