آئی ایم ایف، پیٹرولیم ڈویژن کے آج ہونے والے مذاکرات ملتوی
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق آج کے مذاکرات میں پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف وفد کو گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر بریفنگ دینا تھی۔
ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرض سود سمیت ساڑھے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے گردشی قرض کے خاتمے کےلیے مختلف آپشنز پیش کیے جانے تھے، مذاکرات کی اگلی تاریخ اور وقت کا ابھی تعین نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کے مذاکرات میں پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف پیٹرول اور ڈیزل پر 80، 80 روپے فی لیٹر لیوی سے عوام کو ہونے والی مشکلات سے آگاہی دی۔
Load/Hide Comments




