مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ وزیراعلیٰ کے پی پر ڈالنا غلط، ایک دو اور راؤنڈ ہوتے تو معاملہ کہیں پہنچ جاتا: بیرسٹر گوہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر ڈالنا بلکل غلط ہے۔ مذاکرات کے ایک دو اور راؤنڈ ہوتے تو معاملہ کہیں پہنچ جاتا۔

راولپنڈی میں پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملبہ ایک دوسرے پر نہ ڈالا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کی پیشکش برائے نام ہے، مذاکرات کی صرف پیشکش کی حد تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ مذاکرات ایک مسلسل عمل ہے، اس کے لیے کوئی ٹائم نہیں ہوتا۔ ہم مذاکرات کے دوران کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں ہماری ملاقات ہوئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ہمیشہ ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہماری نیک نیتی کے باوجود ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ بانی کی بہنیں غیر سیاسی ہیں اور ان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اڈیالا آئے تو بتایا گیا کہ بانی کے کزن قاسم زمان کو حراست میں لے لیا۔ قاسم زمان غیر سیاسی ہے، کبھی کوئی سیاسی بیان نہیں دیا۔  ہمارے ایم این ایز، ایم پی ایز اٹھائے گئے، گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے۔ حکومت نے فراخ دلی اور سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ہم نے جو مطالبات رکھے ان میں کوئی غیر قانونی مطالبہ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی پر ہمارا واضح موقف ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ خیبر پختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ صوبائی اسمبلی نے دہشتگردی سے متعلق ایک متفقہ قرارداد منظور کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر پریس کانفرنس اور ٹوئٹ نہیں ہونی چاہیے۔ اس کےلیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلالیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہماری بات نہیں مانی تو لانگ مارچ روکنے کا کوئی جواز نہیں۔ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے سے نفرتیں مزید بڑھیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران لندن کے ڈاکٹروں کا ذکر ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں