پاکستان کا فتح 4 میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

پاکستان نے زمین سے مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 کروز میزائل کا توسیعی ورژن جدید ایوانکس اور شاندار نیوی گیشنل معاونت سے لیس ہے۔ یہ ویپن سسٹم وسیع رینج پر اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ اسے تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجنیئرز نے بھی کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments




