وزیراعظم کی جاری این ایچ اے منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شرف نے این ایچ اے کے تمام جاری منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شاہراہوں کی تعمیر کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی شاہراہوں، موٹرویز اور ایکسپریس ویز کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ذرائع آمد و رفت میں بہتری ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں سے جوڑنا حکومتی ترجیج ہے، عوام کو بہترین سفری سہولیات، کاروبار اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ 

اس موقع پر اجلاس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں این ایچ اے کا ریونیو 109 ارب سے بڑھ کر 130 ارب روپے ہو گیا، رواں مالی سال یہ ریونیو 160 ارب روپے ہونے کی توقع ہے۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کئی منصوبوں کی فنڈنگ این ایچ اے خود اپنے ریونیو سے کر رہا ہے، ان منصوبوں میں سیالکوٹ۔کھاریاں موٹروے ایم 12 شامل ہے۔ بریفنگ کے مطابق کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے ایم 13، پشاور ناردرن بائی پاس بھی ان منصوں میں نمایاں ہیں۔

بریفنگ کے مطابق ان منصوں میں جگلوٹ۔اسکردو روڈ (ایس 1) کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹر وے (ایم-4) کی اپ گریڈیشن، این ملتان ان منصوبوں کا حصہ ہے۔ 

بریفنگ کے مطابق لودھراں اپ گریڈیشن، لیہ، تونسہ پل کی اپروچ روڈز کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ پاکستان ایکسپریس وے (این-25) پر کام تیزی سے جاری یے۔ اس وقت 16منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں