وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپوزیشن سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے ارکان نے اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر اور وزیرعظم کی یہ ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب کے بعد ہوئی۔ 

صدر اور وزیر اعظم نے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں