بانی کیلئے لندن سے ڈاکٹر بلانے کی تصدیق، ڈاکٹر فرقاد کو 10 اگست کو لندن سے بلایا گیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے لندن سے ایک ڈاکٹر کو اڈیالہ جیل بلوانے کی تصدیق ہوگئی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 10 اگست کو بانی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی۔ 

رپورٹ کے مطابق بانی کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا، بانی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں چار ڈاکٹرز شامل تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف میڈیکل ٹیم کا حصہ تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا اینزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور اینزائٹی لیول کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کی سفارش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی تھی، ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے حالیہ مذاکراتی عمل میں بھی سامنے آیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں