گورنر خیبر پختونخوا کو احتجاجی سرگرمیوں، لانگ مارچ پر بریفنگ مل گئی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ پر بریفنگ دے دی گئی۔

پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

شرکاء کو صوبے میں امن و امان، انسداد دہشت گردی، احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

فیصل کریم کنڈی کو پولیس کو درکار جدید اسلحے، افرادی قوت کی کمی اور انفرااسٹرکچر کے مسائل سے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتیں مزید بڑھائی جائیں، سیکیورٹی اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم کیے جائیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں