حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی: مولانا فضل الرحمان

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بات چیت سیاسی لب و لہجہ میں ہونی چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے حکومت کے مذاکرات ہوئے ہیں، ہم ان مذاکرات کا حصہ نہیں تھے لیکن مذاکرات سے اختلاف نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سیاسی حوالے سے میانہ روی کی طرف جانا چاہیے، تجویز آئی ہے کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس کرلی جائے، مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔ ہم ایک مشترکہ ذہن کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی اپنی پارٹیوں سے مشاورت کے ساتھ ایک مشترکہ ایجنڈے کے تحت کانفرنس کریں گے۔ ہم آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب محب وطن ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو سنا ہے اس کے مطابق حکومت نے آئندہ کے لیے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی۔ جب مذاکرات ہوں تو سیاسی لب و لہجے میں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی لانگ مارچ کیے تھے یہ ایک جمہوری حق ہے۔ پی ٹی آئی اگر اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں