پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے 14 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کل سے 14 اکتوبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، قصور میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق کل سے 14 اکتوبر تک شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کل سے 13 اکتوبر تک فیصل آباد، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اس دوران مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں