ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگے گی، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری : فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری : فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے حوالے سے غور و خوض مکمل ہو گیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگے گی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات، دہشتگردی کے خلاف صوبائی حکومت کے تعاون سے مشروط ہوں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کے معاملے پر ممکنہ حتمی فیصلے کے لیے کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان ہے۔ جس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لینے اور ان رپورٹس کی بنیاد پر  سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس تجویز پر بھی غور ہوگا کہ خیبر پختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے سپرد کردیے جائیں۔ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں