پتوکی، شوہر نے چوری کے 2 سال بعد بیوی، ساس اور سسر پر مقدمہ درج کرادیا
پتوکی کے علاقے ہلہ میں شوہر نے چوری کے 2 سال بعد بیوی، ساس اور سسر پر مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس حکام کے مطابق دبئی میں مقیم شہری کے گھر میں نومبر 2024ء میں مبینہ چوری ہوئی تھی، جس میں 10 ہزار درہم، 50 ہزار روپے اور زیورات چوری ہوئے تھے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی نے دبئی سے آکر جانچ کی تو زیورات گاؤں کے سنار کو بیچے جانے کا انکشاف ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مبینہ چوری کا بھانڈا پھوٹنے پر ملزمان نے مال واپس کرنے کا تحریری وعدہ کیا لیکن وہ معاملے کو لٹکاتے رہے اور پھر سامان واپس کرنے سے انکاری ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Load/Hide Comments




