ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں، ایمل ولی

ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں، ایمل ولی

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات کو یہاں پہنچانے کے ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت اور ان کو لانے والے ہیں۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ ڈھائی سال میں ہر لحاظ سے بدترین طور سے ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو ایک مسلسل ہیجانی کیفیت میں مبتلا رکھ کر کرپشن کا ایک بازار گرم رکھا ہوا ہے، یہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں کبھی سنجیدہ نہیں رہی۔

اے این پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف اور اس کو لانے والوں، دونوں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں