لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

فراڈ سے دلبرداشتہ ہو کر اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے لیے۔

لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں۔ امریکا میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالر شپ کا خواب فراڈ ثابت ہونے پر شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنے والی لائبہ نے 9 اکتوبر کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔

پولیس اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ فراڈ میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے امکان پر تفتیش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں