خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری اقدام ہے: جے یو آئی

جے یو آئی ف نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری اقدام قرار دے دیا۔
امیرِ جے یو آئی ف کے پی مولانا عطاء الرحمٰن کی زیرِ صدارت مجلسِ عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری اقدام قرار دے دیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام ف خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل میں شامل جے یو آئی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 3 روز میں مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جے یو آئی کے پی کا کہنا ہے کہ مدارس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کا ساتھ دیا ہے۔
اجلاس میں سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن اور جے یو آئی کے خلاف مہم پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
Load/Hide Comments




