طلبا کو بااختیار بنانے کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طلبا پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، طلبا کو بااختیار بنانے کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اسکولوں اور مدارس کے طالب علموں میں کروم بکس  تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ذہانت اور محنت امارت اور غربت کی قید میں نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پورے ملک میں 27 دانش اسکول زیر تعمیر ہیں، جن میں بہترین سہولیات مفت میسر ہوں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ قابلیت کی بنیاد پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے۔ 5 لاکھ کروم بکس دو سال میں ملک بھر میں تقسیم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولوں میں بہترین سہولیات میسر ہوں گی، دانش اسکولوں میں تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں