ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمان سے لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر آنے والے دونوں بحری جہاز پورٹ پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے کے بعد کل سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اوگرا اعلامیے میں ماہ اکتوبر کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 600 سے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں دوسرے دن ایل پی جی کے دکانداروں نے ہڑتال کی، جس کے باعث دکانیں بند رہیں۔

کوئٹہ شہر میں ایل پی جی کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 520 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ پشاور میں 570 روپے فی کلو ہے۔

اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایل پی جی 600 روپے جبکہ کراچی میں 550 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں