گورنر خیبر پختونخوا کی پرویز خٹک سے ملاقات، باہمی مشاورت سے کام کرنے پر اتفاق

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے نوشہرہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک نے سیاست میں طویل اننگز کھیلی ہیں،  پرویز خٹک اپنے دور میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کےلیے کام کرتے تھے، باہمی مشاورت سے صوبے کو آگے لے جانے اور ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا مقصد وفاق کے ساتھ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے، وفاق کے ساتھ مل کر ایک پیج پر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ایپکس کمیٹی کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم نے دورہ پشاور کے موقع پر مختلف مسائل سنے، حل کے لیے اقدامات بھی کیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں۔ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا کر صوبے کی ترقی یقینی بنانا ہوگی۔

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے دیرینہ تعلقات ہیں،  ان سے صوبے کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی، اپنے دور حکومت میں جو کام شروع کیے اب ان کو آگے لیکر جانا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں