غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس: مرکزی ملزم تنویر عدالتی احکامات کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا، پولیس

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے کیس میں مرکزی ملزم تنویر احمد عدالتی احکامات کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا۔ 

پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم تنویر نے 9 اکتوبر کو پشاور سے حفاظتی ضمانت کروائی تھی، ملزم نے سیشن کورٹ سے 15 اکتوبر کو اپنی عبوری ضمانت کروائی۔ 

پولیس کے مطابق عدالت نے ملزم کو 15 سے 23 اکتوبر تک شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ ملزم 10روز میں شامل تفتیش نہیں ہوا لیکن ضمانت میں توسیع دی گئی۔ 23 اکتوبر کو ملزم کے شامل تفتیش نہ ہونے کی وجہ سے ضمانت منسوخی کی استدعا کی۔  

پولیس کے مطابق مقدمے میں جبری زیادتی، اغوا، ڈکیتی، شہادت مٹانے اور دھمکیوں کی دفعات بھی شامل تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں