لاہور: مبینہ ہراسانی سے بچنے کیلئے خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بائیک رائیڈر کی خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 17 اکتوبر کو پیش آئے واقعے میں مبینہ ہراسانی سے بچنے کیلئے خاتون نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی۔
چلتی بائیک سے گرنے کے باعث خاتون کو منہ، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ خاتون کے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگانے پر رائڈر فرار ہوگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاتون نے ایف 2 جوہر ٹاؤن سے وٹو پیلس کیلئے رائیڈ بک کروائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں رائڈر کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




