نیتن یاہو کی انتخابی مہم، غزہ پر حملوں میں 7 سالہ بچی سمیت 5 فلسطینی شہید

نیتن یاہو کی انتخابی مہم، غزہ پر حملوں میں 7 سالہ بچی سمیت 5 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) نیتن یاہو کی انتخابی مہم،غزہ پر حملوں میں 7سالہ بچی سمیت 5فلسطینی شہید،انتخاب سے قبل اجتماعی سزا کی کارروائیاں تیز،حملوں سمیت مغربی کنارے سےہزاروں فلسطینی بے گھراور مکانات میں فوجی اڈے قائم کردئیے گئے، فلسطینی حکام کا کہنا ہے نیتن یاہو سیاسی مقاصد کیلئے نہتے لوگوںکو نشانہ بنا رہےہیں۔میڈیا اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں انتخابات سے قبل وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے سکیورٹی کے معاملے پر سخت مؤقف دکھانے کی کوششوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، جہاں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے تقریباً 2 ہزار فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کردیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں