بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں توسیع کیخلاف درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظربندی میں توسیع کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
عدالت عالیہ لاہور میں درخواست شاہ ریز اور سکینہ نیازی نے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔
درخواست میں ہوم سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ 30 روزہ نظر بندی مکمل ہونے کے بعد 7 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا، تینوں بہنوں کی فیملیز اور وکیل سے ملاقات بھی نہیں کروائی گی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت7 اکتوبر کے نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔
Load/Hide Comments




