خاتون پرنسپل کی طالبہ سے متعلقہ شکایت پر ہراسانی کا ملزم گرفتار

خاتون پرنسپل کی طالبہ سے متعلقہ شکایت پر ہراسانی کا ملزم گرفتار

خاتون پرنسپل کی ہراسانی کی شکار طالبہ سے متعلقہ شکایت پر ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بتایا ہے کہ ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) این سی سی آئی اے علی ناصر رضوی کو ای کچہری میں خاتون پرنسپل نے ٹیلیفون کیا اور شکایت کی کہ اسکول کی طالبہ کو ایک لڑکا تصاویر کی بنیاد پر ہراساں کر رہا ہے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے نے واقعے کا نوٹس لیا اور ہراسانی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ متاثرہ بچی کو تحفظ فراہم کردیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں