عمران خان کی بہن نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل

عمران خان کی بہن نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین نیازی کو  کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو دل میں تکلیف ہوئی ہے، ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھیں۔

وکیل مدثر عمر کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے پہلے علیمہ خان کا بتایا تھا، اب نورین نیازی کا بتایا ہے، جیل سے علیمہ خان کو نہیں نورین نیازی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں