جیل حکام نے نورین نیازی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصدیق کردی
کوٹ لکھپت جیل حکام نے بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ نورین نیازی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصدیق کی ہے۔
جیل حکام کے مطابق نورین نیازی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نورین نیازی کو بدھ کے روز جیل سے پی آئی سی شفٹ کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments




