قصور: طالبات کو اسکوٹی سے گرا کر ہراساں کرنے پر 3 ملزمان گرفتار
قصور میں طالبات کو اسکوٹی سے گرا کر ہراساں کرنے پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے بلدیہ چوک میں تین افراد نے کالج سے گھر جانے والی طالبات کو دھکا دے کر اسکوٹی سے گرایا اور ہراساں کیا تھا۔ واردات کےبعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے تینوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments




