چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر لیو ہائی شینگ کی مشترکہ صدارت میں اسلام آباد میں سمپوزیم منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی جماعتوں کی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور دونوں ملکوں کے درمیان گورننس اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی طرز حکمرانی اور ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چین نے کروڑوں افراد کو غربت سے نکال کر عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ چین کی ترقی میں پارٹی نظم و ضبط، ادارہ جاتی صلاحیت اور عوامی فلاح پر مبنی حکمرانی کا اہم کردار ہے۔ 

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی اپنے قیام کی 105ویں سالگرہ منا رہی ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا ذریعہ ہے، پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے پانچ نکاتی امن اقدام شروع کیا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے صدر کا مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے 4 نکاتی امن منصوبہ اہم پیش رفت ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط پاکستان چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے سیاسی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے سیاسی مکالمے، گورننس، نوجوانوں اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے پانچ سیاسی راہداریاں تجویز کیں۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلے اور تجربات سے استفادہ جاری رہنا چاہیے، بدعنوانی کے خاتمے، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں