بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات، نئی ہدایات بھی مل گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروائی گئی ہے۔ 

اپنے بیان میں سلمان صفدر نے کہا ہے کہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی درخواستوں اور گزارشات پر بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی جبکہ بانی پی ٹی آئی سے 7 ماہ بعد ملاقات کروائی گئی ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر بات چیت کے لیے ناکافی تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بعض قانونی امور اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں