اسلام آباد کے گرلز اسکول میں لیپ ٹاپ، کروم بکس، کمپیوٹر چوری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک اسکولز سے چور لیپ ٹاپ، کروم بکس اور کمپیوٹر چرا کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق اسکول سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی چوری کا واقعہ ماڈل اسکول فار گرلز کُری شہر میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کا مقدمہ اسکول پرنسپل کی مدعیت میں تھانہ بنی گالہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق آج صبح چوکیدار کی کال آئی کہ اسکول میں چوری ہو گئی ہے اور چور اسکول سے 24 سی پی یو، 15 ٹیبلٹس، بیٹریاں، یو پی ایس اور اسٹیبلائزر لے گئے۔

اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم کے حکام کو بھی چوری سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں