افغان کیمپوں میں تعلیم دینے والے 291 پاکستانی اساتذہ کو فارغ کردیا گیا

افغان کیمپوں میں تعلیم دینے والے 291 پاکستانی اساتذہ کو فارغ کردیا گیا

افغان کیمپوں میں تعلیم دینے والے 291 پاکستانی اساتذہ کو یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمیشن فار ریفیوجیز (یو این ایچ سی آر) نے فارغ کر دیا۔ 

ملازمتوں سے فارغ کیے گئے اساتذہ نے پشاور میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ 

مظاہرہ کرنیوالے ملازمین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو بغیر نوٹس اور مالی ریلیف کے ملازمتوں سے فارغ کیا گیا۔ 

مظاہرین کے مطابق 35 سال افغان بچوں کو تعلیم دی، ایک فون کال پر گھر بھیج دیا گیا۔ 

انھوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے کہا 291 متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دلانے کے لیے گورنر کردار ادا کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں