12 نہیں 50 صوبے بھی بن جائیں تو مسائل حل نہیں ہوں گے: شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ 12 نہیں 50 صوبے بھی بن جائیں تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں کام نہیں کیا۔
کراچی میں ضلع سینٹرل کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، آج سندھی قوم پرست اور مہاجر دونوں ریلیاں نکال رہے ہیں۔
شاہی سید نے کہا کہ 18ویں ترمیم پر من و عن عمل نہیں ہوا، بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔ پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا کو مضبوط کرنا ہوگا، مضبوط ادارے ہی پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن کا نظام سب کے سامنے ہے، کرپشن کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے، اداروں کو درست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Load/Hide Comments




