پی ایس او اور عمانی کمپنی کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کا معاہدہ

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

پی ایس او اور عمانی کمپنی کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کا معاہدہ ہوگیا۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسقط میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عمانی وزیر توانائی و معدنیات سے ملاقات کی ہے۔ علی پرویز ملک اور سالم العوفی کی معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

عمانی کمپنی پی ایس او کو 200 ملین ڈالر کی کریڈٹ سہولت بھی فراہم کرے گی۔ معاہدے کے تحت پی ایس او کو پیٹرولم مصنوعات کی فراہمی کےلیے تجارتی فریم ورک قائم ہوگا۔

معاہدہ پاکستان کی توانائی سیکیورٹی اور پیٹرولیم درآمدات کے ذرائع میں تنوع کےلیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ 

پاکستان اور عمان نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور عمان کے درمیان آئل اینڈ گیس کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ دونوں وزراء نے مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

عمان کی او کیو ٹریڈنگ نے 2026 میں پی ایس او کو 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیٹرول فراہم کیا۔ او کیو ٹریڈنگ کی پاکستان کو ایل پی جی فراہمی 2026 کے اختتام تک ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ 

پاکستان اور عمان کی جانب سے توانائی کے شعبے میں تجارتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں