کراچی: بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں ویڈیو کیس، مزید 3 افراد گرفتار

کراچی: بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں ویڈیو کیس، مزید 3 افراد گرفتار

کراچی میں بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیو کے کیس میں مزید 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی گرفتاریاں ملزم سفیان کی نشاندہی پر کی گئی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی بکتر بند تاحال برآمد نہ ہو سکیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار تینوں افراد ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑیوں کے درائیور ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد کمپنی کے مالک سے تاحال پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامزد کمپنی پہلے بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر چکی ہے اور کمپنی کے مالک کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں ہو چکی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لگژری گاڑیوں پر پولیس فلیشر لائٹس بھی لگی ہوئی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں